تلنگانہ

عادل آباد میں امیت شاہ کی تقریر متاثر کن نہیں تھی !

عادل آباد۔10/اکتوبر(اردو لیکس)عادل آباد مستقر کے ڈائیٹ کالج گرونڈ میں بی جے پی کے بیانرتلے منعقدہ جناگرجنا سبھا میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی تقریر متاثر کن نہیں تھی جلسہ عام میں شریک افراد بالخصوص بی جے پی کارکنوں میں مایوسی ہوئی

 

۔ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد پہلی بار نظر آنے والے اميت شاہ نے عادل آباد بی جے پی کے ضلع صدر کا نام لیے بغیر اپنی تقریر کا آغاز کیا۔ اپنی تقریر میں حکمراں بی آر ایس اور اپوزیشن کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔عادل آباد کی ترقی سے متعلق کوئی بڑا اعلان نہیں کیا۔

 

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو وہ کیا کریں گے۔عادل آباد تا آرمور ریلوے لائن کا ترقیاتی کام شروع نہیں ہوا ہے۔ سی سی آئی سیمنٹ فیکٹری کی بحالی اور ایئرپورٹ کے قیام کے تعلق سے کوئی بات نہیں کی۔انہوں نے سی ایم کے سی آر اور کانگریس کے دور حکومت میں ہونے والی بدعنوانی اور غیر قانونی سرگرمیوں پر تنقیدوں کا انبار لگا دیا۔انہوں نے تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سی ایم کے سی آر کے تمام وعدوں کو نظر انداز کر دینے اور قربانیوں کی بنیاد پر قائم تلنگانہ میں بدعنوانی عروج پر ہونے کا الزام لگایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button