جنرل نیوز

محمد شرجیل پرویز آل انڈیا مجلس اے انقلاب ملت پارٹی سے حلقہ اسمبلی بودھن سے امیدوار

 

بودھن 4/نومبر (اردو لیکس) مجوزہ اسمبلی انتخابات کے تناظر ‌میں حلقہ اسمبلی بودھن سے مجلس اے انقلاب ملت پارٹی کی جانب سے حلقہ اسمبلی بودھن سے محمد شرجیل پرویز کو پارٹی امیدوار نامزد کیا ہے محمد شرجیل پرویز نے نامزدگی پرچہ ادخال کے پہلے دن بودھن آر ڈی او آفس پہونچ کر ریٹرننگ آفیسر بودھن راجہ گوڑ کو بحثیت امیدوار حلقہ اسمبلی بودھن اپنے پرچہ نامزدگی کے دستاویزات بیش کیا

 

اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر نے محمد شرجیل پرویز امیدوار حلقہ اسمبلی بودھن سے ایلکشن کمیشن کی جانب نفاذ کئے گئے ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عمل آوری کرنے کے ضمن میں تحریری و زبانی طور پر حلف لیا اس موقع پر ان کی تائید کرنے والے قائدین موجود تھے واضح رہے کہ محمد شرجیل پرویز نے سال 2018 میں منعقدہ انتخابات میں حلقہ اسمبلی بودھن سے بحثیت ازاد امیدوار حصہ لیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button