نیشنل

امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر حملہ۔ بی جے پی پر الزام۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔ امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر کل رات مبینہ طور پر حملہ کیا گیا، الزام ہے کہ بی جے پی کارکنوں نے یہ حرکت کی ہے، وہ بی جے پی کے پرچم لے کر گاڑیوں میں آئے اور انہوں نے کانگریس دفتر کے سامنے موجود کارکنوں پر حملہ کر دیا اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

 

اتر پردیش کانگریس نے حملے کے بعد کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا کہ بی جے پی انتخابات میں شکست کے خوف سے گھبرائی ہوئی ہے اسی لیے کانگریس کے دفتر پر حملہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں اتر پردیش کانگریس نے کہا ہے کہ شکست کے خوف سے بی جے پی کارکنوں نے انتظامیہ کی موجودگی میں ضلع دفتر کے باہر کھڑی درجنوں گاڑیوں کو

 

توڑ پھوڑ کی جس وقت یہ واقعہ پیش آیا ضلع صدر ردیپ سنگل جی دفتر میں موجود تھے۔ الزام ہے کہ پولیس تماشائی بنی رہی اس سلسلہ میں گوری گنج پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کروائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button