انٹر نیشنل

امریکہ میں برفانی طوفان 28 افراد ہلاک، برقی سربراہی بند۔ کئی پروازیں منسوخ

نئی دہلی: امریکہ میں برفانی طوفان نے زبردست تباہی مچادی تاحال 28 افراد کی اموات کی اطلاعات ہیں۔ طوفان کی وجہہ سے جہاں اموات ہوئیں وہیں لاکھوں افراد کی معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہو چکی ہے۔ شدید برفباری کی وجہہ سے کئی مقامات پر برقی سربراہی بند ہوگئی۔ اس طوفان نے سب سے زیادہ بفیلو اور نیویارک شہر کو متاثر کیا ہے۔ اسی دوران طوفان کے اثرسے قریب 2700 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا جبکہ کئی طیاروں کا رخ موڑ دیا گیا۔ طوفان اورشدید برفباری کی وجہہ سے موسم کافی سرد ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button