جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ کھلا تھا واٹرسمپ کا ڈھکن۔ سافٹ ویر انجینئر گر کر ہلاک: دلخراش حادثہ کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد۔ واٹر سمپ کا ڈھکن کھلا رکھنے کے نتیجے میں ایک سافٹ ویر انجینئر گر کر ہلاک ہو گیا۔ یہ واقعہ آج رائے درگ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ صوفیان سافٹ وئر انجینئر کے طور پر کام کرتے ہوئے انجیا نگر کے پی جی ہاسٹل میں مقیم تھے۔ آ ج صبح وہ ٹفن لے کر واپس ہو رہے تھے کہ وہ گیٹ کھول کر جیسے ہی اندر داخل ہوئے واٹر سمپ کا ڈھکن کھلا ہوا تھا جس کے نتیجے میں وہ اس میں گر پڑے اور ان کی موت ہو گئی

 

واٹر سمپ کا ڈھکن نہ لگاتے ہوئے لاپرواہی برتنے پر ہاسٹل انتظامیہ مدھو سدھن ریڈی کے خلاف رائے درگ پولیس نے کیس درج کر لیا۔ اس حادثہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button