August 24, 2019

پولیس اور نکسلایٹس کے درمیان فائرنگ

وشاکھا پٹنم-12 جون ( اردو لیکس)آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں پولیس اور ماونوازوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم اس فائرنگ کے تبادلہ میں دونوں طرف سے کسی کے بھی زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ماونوازوں کی موجودگی کی پہلے سے اطلاع پاکر پولیس کی ٹیم ان کی تلاش کے لئے نکلی تاہم پولیس پر ماونوازوں نے فائرنگ شروع کردی۔اپنے بچاو میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔یہ فائرنگ کا واقعہ وشاکھاپٹنم ضلع میں مشرقی گوداوری ضلع کی سرحد کے قریب چوپاکونڈو،بورادی کوٹہ کے جنگلاتی علاقہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔پولیس اور ماونوازوں کے درمیا ن تقریبا48منٹ تک فائرنگ ہوئی۔پولیس کو فائرنگ کے مقام کی تلاشی کے دوران تین 303رائفلس،6کٹس بیگس دستیاب ہوئے۔

Post source : Urduleaks news network