ایجوکیشن

ایم اے اسلامک اسٹڈیز مانو، میں داخلے کا عمل جاری

حیدرآباد 5 مئی(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں ایم۔اے ریگولر کورس میں داخلے جاری ہیں۔ کسی بھی یونیورسٹی سے گریجویشن پاس یا ان مدارس کے فارغین جن کی اسناد کومانونے ایم۔اے میں داخلہ کے لیے منظورکیا ہے داخلہ لے سکتے ہیں۔

 

یونیورسٹی نے ملک کے دوسو سے زائد مدارس کی اسناد کو مختلف کورسز میں داخلہ کے لئے منظور کیاہے۔ان مدارس میں ایک بڑی تعداد شہر حیدرآباد اور اس کے اطراف کے مدارس کی ہے جن میں اکثریت طالبات کے مدارس ہیں جن کی مکمل تفصیل مانو کی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر دیکھی جا سکتی ہے۔ ایم اے میں داخلہ کے لیے خواتین کی عمرکی قید 35سال اور مردوں کی 30 سال ہے۔اس کورس میں طلبہ کو اسلامک اسٹڈیز کے نصاب کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان اور کمپیوٹر کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔

 

آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ 30جون2024 ہے۔ داخلہ کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.manuu.edu.in پر مکمل رہنمائی دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لئے شعبہ کے استاذ ڈاکٹر عاطف عمران7505279270سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button