August 24, 2019

چلتی لاری کو لگی آگ۔حیدرآباد میں حادثہ

چلتی لاری کو لگی آگ۔حیدرآباد میں حادثہ

حیدرآباد-12 جون ( اردو لیکس)حیدر آباد کے مضافاتی علاقے عبداللہ پور میٹ میں آج ایک لاری شعلہ پوش ہوگیی‌۔ مقامی ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے 65 پر آج صبح قریب چھ بجے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وجےواڑہ سے حیدر آباد جانے والی لاری کے انجن میں اچانک آگ لگ گیی۔ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو روک دیا اور گاڑی سے اتر گیا۔آتش فرو عملے کے مقام حادثے پر پہنچنے تک لاری پوری طرح جل کر خاکستر ہو چکی تھی۔

Post source : Urduleaks news network