تلنگانہ

ووٹ کیلئے کم پیسے دینے پر ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی۔ تلنگانہ کے کاماریڈی میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد:تلنگانہ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ووٹ کے لیے پیسے کم دینے کی شکایت کرتے ہوئے ایک شخص نے جان دے دینے کی کوشش کی۔

 

یہ واقعہ کاما ریڈی اسمبلی حلقہ میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق موضع ایڈلور سے تعلق رکھنے والے نارائنا کے گھر میں چار ووٹ ہیں، اس نے سیاسی جماعتوں سے ایک ووٹ کے لیے ایک ہزار روپے کیت حساب سے 4 ہزار روپے طلب کیے، لیکن ایک پارٹی والے نے اسے 2 ہزار روپے دیے جبکہ وہ چار ہزار روپے کا مطالبہ کر رہا تھا،

 

وہ مزید دو ہزار روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے کل شام تک سیاسی جماعت کے قائد کے پیچھے پھرتا رہا تاہم اسے پیسے نہیں ملے ،جس پر اس نے نہ خود ووٹ دیا اور نہ ہی اپنی بیوی کو ووٹ دینے دیا، جمعرات کی شام تک بھی جب اس کے ووٹ نہ دینے پر گاؤں والوں نے اس سے بحث تکرار شروع کی تو

 

نارائنا نے برہم ہو کر اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، اسے فوری طور پر علاج کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا وہ معمولی طور پر جھلس گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button