August 24, 2019

بی جے پی کا تلنگانہ کیلئے ایکشن پلان، امیت شاہ کا دورہ

بی جے پی کا تلنگانہ کیلئے ایکشن پلان، امیت شاہ کا دورہ

حیدرآباد 12 جون (اردولیکس)تلنگانہ بی جے پی کے صدرڈاکٹر لکشمن نے بتایا کہ پارٹی کے قومی صدرامیت شا 2 روزہ میٹنگ منعقد کریں گے تاکہ 2023ء کے عام انتخابات کے پیش نظر ایکشن پلان تیار کیا جاسکے۔ لکشمن کے مطابق پارٹی اس بات پر غوروخوص کرے گی کہ مختلف ریاستوں بالخصوص تلنگانہ میں پارٹی کو کس طرح مستحکم کیا جاسکے۔ حیدرآباد میں آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لکشمن نے کہا کہ تلگو دیشم کا جہاں ریاست سے صفایا ہوگیا وہیں کانگریس ڈوبتا ہوا جہاز ہے لہذا بی جے پی عوامی مسائل پر اپنی جدو جہد مسلسل جاری رکھے گی۔

Post source : Urduleaks news network