June 17, 2019

آندھراپردیش کابینہ کی اسمبلی میں حلف برداری

آندھراپردیش کابینہ کی اسمبلی میں حلف برداری

آندھراپردیش 12 جون (اردولیکس) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی اور اپوزیشن لیڈر چندرا بابو نائیڈو کے علاوہ 25 کابینی وزراء اور مختلف جماعتوں کے دیگر نو منتخبہ ارکان اسمبلی نے آج اسمبلی میں حلف لے لیا۔ عبوری اسپیکر ایس وینکٹا چنا اپالا نائیڈو نے نئے ارکان کو حلف دلایا۔ سب سے پہلے جگن نے اور ان کے بعد چندرا بابو نے حلف لیا۔ بعد ازاں تمام 25 وزراء بشمول پانچوں نائب وزرائے اعلیٰ‘ اور نو منتخبہ ایم ایل ایز نے حلف لیا۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ جگن احاطہ اسمبلی میں داخل ہوئے‘ وزراء اور ارکان نے ان کا گرم جوشانہ خیر مقدم کیا۔

Post source : Urduleaks news network