جنرل نیوز

مجید عارف نظام آبادی کی” میرا شہر میرے لوگ ” کتاب کا رفعت محمد خان سابق سنئیر کارپوریٹر و قائد مجلس کے ہاتھوں رسم اجراء 

نظام آباد12/ ڈسمبر( اردو لیکس)مجید عارف نظام آبادی کی کتاب ” میرا شہر میرے لوگ ” کی رسم اجراء بدست رفعت محمد خان سئنیر سابق کارپوریٹرو قائد مجلس نظام آباد کے ہاتھوں ان کی رہائش گاہ پر عمل میں لائی گئی۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر ناظم علی موظف پرنسپل کے علاوہ مجلسی کارپوریٹرس ماجد صدیقی، محمد نصیراحمد، عبدالعلی باغبان، ایم اے غفور مقیم، مرزا افسر بیگ، اور مولانا عبدالقدیر حسامی، محمد عبدالشکور صدر سینئر ویلفئیر سٹیزن سوسائٹی، نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر رفعت محمد خان نے کہا کہ مجید عارف نظام آبادی ایک معتبر قلمکار، حساس ادیب ہیں جنہوں نے ملازمت کے سلسلے میں بیرون ملک رہ کر بھی یہاں کے سماجی، سیاسی، مذہبی، صحافتی شعبوں سے وابستہ افراد سے اپنے تعلق کو بنائے رکھا اور حالات پر نظر رکھی۔انہوں نے کہا کہ مجید عارف کی اپنے شہر اور اپنے لوگوں سے محبت کا بین ثبوت ہے کہ انہوں نے سیاسی، سماجی، مذہبی،ادبی خدمات انجام دینے والی شخصیات پر کتاب تحریر کی ہے۔انہوں نے مجید عارف کی ان کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ڈاکٹر ناظم علی نے کہا کہ مجید عارف نے نظام آباد ضلع کے مختلف شعبہ حیات میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات، تاریخی مقامات پر مبنی ویبسائٹ ” میرا شہر میرے لوگ ” کے عنوان پر عصری حسیت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شاندار کام کیا ہے

 

۔جس کے حصہ کی پہلی کڑی کے طور یہ کتاب منظر عام لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسلاف کی خدمات کو نئی نسل میں اجاگر کرتے ہوئے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ڈاکٹر ناظم علی نے ضلع کے سیاسی، سماجی، مذہبی، تاریخی حالات کو اکٹھا کرتے ہوئے ایک کتاب کی شکل دینے، اسکالرس،محققین کے لیے ایک دستاویزی مواد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اردو زبان کے فروغ کیلئے نئی نسل کو تیار کرنے، اخلاقی اقدار کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات کا مشورہ۔اس اجلاس کو ڈاکٹر رضی شطاری، ڈاکٹر عزیز سہیل، رضی الدین اسلم پرنسپل، غفور مقیم، جلال اکبر، محمد سراج الدین، انور خان نے بھی مخاطب کرتے ہوئے مجید عارف کی اردو زبان، اور شہر کیلئے خدمات پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

 

مجید عارف نظام آبادی نے کتاب کی تیاری میں تمام معاونین، احباب سے اظہار تشکر کیا۔مہمانوں اور منصف کی شالپوشی، گلپوشی کے ذریعے تہنیت کی گئی۔پروگرام میں ڈاکٹر ضامن علی حسرت،قدیر دانش،حافظ شاکر، احمد علی خان سنئر جرنلسٹس ایم اے مقیت فاروقی، محمد یوسف الدین خان محی الدین ، سید عثمان علی سید یاسین علی، ایم اے رفیق شاہی، کے علاوہ محمد فیاض الدین، سرفراز محمد خان، محمد علی، عمر فاروق، شیخ واجد یونیک کار ڈیکوریٹر دوسروں نے شرکت کی۔مذکورہ کتاب امیزون ای مارٹ کے علاوہ دنیا بھر چار ہزار سے زائد اسٹورز پر دستیاب ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button