October 23, 2019

ریٹائرمنٹ کی حد عمر میں اضافہ کے خلاف جونیئر ڈاکٹرس کا احتجاج

ریٹائرمنٹ کی حد عمر میں اضافہ کے خلاف جونیئر ڈاکٹرس کا احتجاج

حیدرآباد 15 جون (اردولیکس) حکومت کی جانب سے ٹیچنگ ہاسپٹل میں پروفیسرس اور تدریسی عملے کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر کو 58سال سے بڑھا کر 65سال کرنے کے مجوزہ اقدام کے خلاف تلنگانہ جونیر ڈاکٹرس اسوسی ایشن نے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں احتجاج کیا۔ جونیر ڈاکٹروں کی تنظیم نے کہا کہ اگر ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کیاگیا تو اس سے نوجوان اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کے ساتھ ناانصافی ہوگی کیونکہ آئندہ دس سال تک کوئی بھرتی نہیں کی جائے گی۔ اسوسی ا یشن نے کہا کہ عملے کی قلت کی موجودگی صورتحال اصل وجہ یہ ہے کہ گذشتہ دس سال سے اسسٹنٹ پروفیسرس کی بھرتی عمل میں نہیں آئی۔اس نے الزام لگایا کہ حکومت کو ڈاکٹروں کی بھرتی کی پرواہ نہیں ہے۔تلنگانہ جونیر ڈاکٹرس اسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ وہ  چند خدمات کا بائیکاٹ کرے گی۔ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ کو اسوسی ایشن نے ہڑتال کی نوٹس دے دی ہے۔

Post source : urduleaks news network