نیشنل

اعظم خان کے سیاسی قلعہ میں بی جے پی داخل _ رامپور سے عاصم رضا کو شکست

لکھنو _ 8 دسمبر ( اردولیکس) اترپردیش کے رامپور اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب  میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کرتے ہوۓ  اعظم خان کے سیاسی قلعہ میں میں زعفرانی جھنڈا لہرایا ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار آکاش سکسینہ نے اعظم کے قریبی ساتھی عاصم رضا کو شکست دے دی ۔ آکاش سکسینہ بی جے پی کے سابق ایم ایل اے شیو بہادر سکسینہ کے بیٹے ہیں۔ اعظم خان  نے  اترپردیش کے  اسمبلی انتخابات میں رامپور سے مقابلہ کرتے ہوئے کامیاب ہوئے تھے تاہم نفرت انگیز تقریر کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی جانے کے بعد اعظم خان کو اسمبلی کی رکنیت سے برطرف کردیا گیا تھا اس کے بعد رام پور اسمبلی حلقہ پر ضمنی انتخاب کا اعلان کیا گیا۔ رام پور میں بی جے پی کی جیت کئی لحاظ سے بہت اہم ہے۔ بھگوا پارٹی نے پہلی بار رام پور سیٹ جیتی ہے۔ اس نے تمام سیاسی پنڈتوں کو حیران کر دیا

 

رام پور میں بی جے پی کے آکاش سکسینہ نے  تقریباً 81 ہزار ووٹ (تقریباً 61% ووٹ) حاصل کر کے  اعظم خان کے قریبی ساتھی عاصم رضا کو شکست دی۔ آکاش سکسینہ نے عاصم رضا کو تقریباً 34 ہزار ووٹوں سے شکست دی ہے۔ رام پور میں 5 دسمبر کو اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔ رام پور سیٹ پر 33.94 فیصد ووٹنگ بہت کم رہی۔ اس سیٹ پر کم پولنگ کے بعد ہی یہ امید کی جا رہی تھی کہ بی جے پی کو اس کا فائدہ ہو سکتا ہے۔ عاصم رضا نے الزام لگایا ہے کہ اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ پولیس  ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ووٹرز کو بوتھ پر  ڈرایا گیا۔ پولیس نے رام پور کے الیکشن پر قبضہ کر لیا۔ انہوں نے اس جیت کو رام پور پولیس کی جیت قرار دیا ہے۔ عاصم نے الزام لگایا ہے کہ پولس نے خود تمام بوتھوں پر ووٹ ڈالے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button