جنرل نیوز

نظام آباد کے معروف تاجر سید نعمت علی سلیم سیٹھ کا انتقال

نظام آباد (راست) نظام آباد کے معروف تاجر و مالک داؤد رحمان ایجنسیز جناب الحاج سید نعمت علی المعروف سلیم سیٹھ پائپ ماچس فرزند داؤد رحمان مرحوم 88 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد 25 اپریل کی شب انتقال پرملال ہوا. 26 اپریل بعد نماز عصر مسجد کچیاں میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں متصل قدیم قبرستان میں تدفین عمل میں آئی. پسماندگان میں پانچ فرزندان ڈاکٹر وجاہت علی ڈاکٹر سیادت علی شفاعت علی شکاگو سید فراست علی اور ڈاکٹر وجاہت علی تاجر نظام آباد گنج و چار دختران شامل ہیں. مرحوم کے بڑے بھائی ڈاکٹر لیاقت علی لندن معروف ڈاکٹر تھے مرحوم جناب یعقوب علی سید امتیاز علی امریکہ اور جناب عابد سیٹھ حیدرآباد کے بھائی ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی و ڈاکٹر محمد احسن فاروقی کے ماموں اور جناب اظہر فاروقی کے خالہ زاد بھائی تھے مرحوم سلیم سیٹھ مسجد کچیاں کے پابند مصلی تھے اور نظام آباد کی تاجر برادری اور حلقہ احباب میں کافی مقبول تھے قرآن پاک سے شغف کا یہ عالم تھا کہ روزانہ 8 پارے تلاوت کیا کرتے تھے مرحوم کے انتقال پر نظام آباد کی تاجر برادری جناب نعمان سیٹھ سلطانس جناب فاروق سیٹھ جناب الماس خان صاحب جناب نصیر صاحب جناب حافظ تجمل صاحب اور دیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کے حق میں دعائے خیر کی.

متعلقہ خبریں

Back to top button