انٹر نیشنل

آپ کسی کو حجاب پہننے یا نہ پہننے پر مجبورنہیں کرسکتے،امریکہ کی ریاستی اسمبلی کیلئے منتخب نبیلہ سید کا بیان

نئی دہلی: (آن لائن ڈیسک) ہندوستانی نژاد مسلم امریکی خاتون نبیلہ سید جو امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں ایلنوائے کی جنرل اسمبلی کے لیے منتخب ہوئی ہیں نے کہا کہ وہ حجاب پہننے اور مسلمانوں کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ ایک ہندوستانی ٹی وی چینل سے انھوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات کی۔ نبیلہ نے ایران میں حجاب کے خلاف مظاہروں او ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کے پس منظرمیں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میرا حجاب پہننا میری مرضی تھی اور یہ میرا فیصلہ تھا۔ آپ کسی پر مذہب کو مسلط نہیں کر سکتے اور نہ ہی کسی کو حجاب پہننے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ اسی طرح آپ کسی کو حجاب نہ پہننے کے لیے بھی مجبور نہیں کر سکتے۔ ان دونوں صورتوں میں ہمیں نوجوان خواتین کو انتخاب کا حق دینا چاہیے۔ 23 سالہ باحجاب نبیلہ امریکہ کی ریاستی اسمبلی کے لئے منتخب ہونے والی کم عمر ترین رکن ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button