جنرل نیوز

عادل آباد ۔ مدرسہ دارالقرآن میں 75 ویں جشن یوم آزادی تقاریب کا اہتمام ۔ یوم آزادی کا قومی پرچم لہرایا گیا ۔

عادل آباد ۔ مدرسہ دارالقرآن میں 75 ویں جشن یوم آزادی تقاریب کا شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے مولانا عبدالعلیم قاسمی ، حافظ محمد عبدالمعیز اشاعتی نے قومی پرچم لہرایا ۔

اس موقع پر تقریب میں شریک سماجی کارکن حافظ عارف خان ، حافظ شیخ شبیر احمد ، حافظ شیخ صدام ، محمد زاہد عرف گڈو، نعمت اللہ ، شیخ انصار،حافظ مجاہد ہاشمی اور مدرسہ کے طلباء نے قومی پرچم کو سلامی پیش کرتے ہوئے بہترین انداز میں قومی ترانہ پڑھا ۔ بعد ازاں مولانا عبدالعلیم قاسمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہندوستان کی آزادی میں جہاں ہندو مسلم سکھ عیسائی کی قربانیاں شامل ہیں وہیں علماء کرام نے بھی اس ملک کو آزاد کرانے کے لئے انتھک جدوجہد کی اور اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ ان علماء کرام اور مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button