تلنگانہ

محمد علی شبیر کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری _ ریڈی طبقہ نے تائید کا اعلان کیا ؛ پدیاترا کے ذریعہ عوام سے ملاقات

نظام آباد _ 17 نومبر ( اردولیکس) نظام آباد اربن اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار و سابق وزیر محمد علی شبیر کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور روزانہ مختلف طبقے کے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی تائید حاصل کررہے ہیں

 

محمد علی شبیر نے آج شہر نظام آباد کے گنگااستھان فیس ون کے ناگیش ریڈی کالونی کا دورہ کرتے ہوئے ریڈی طبقے کے افراد سے ملاقات کی اس موقع ریڈی طبقے کے افراد کی جانب سے کانگریس امیدوار کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر دوباریڈی سنگم میں منعقدہ تقریب میں کانگریس لیڈر آکولہ للیتا کی قیادت میں لکم ریڈی نے 200 سے زیادہ افراد کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ انتخابات میں ریڈی طبقے کے ووٹ کافی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں

 

وہ جس پارٹی کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے اسے کامیابی حاصل ہوتی ہے انہوں نے کانگریس پارٹی کی تائید کرنے پر تمام کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں محمد علی شبیر نے مدیراج گلی میں گھر گھر پدیاترا کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور انھیں بی آر ایس اور بی جے پی کی دھوکہ باز پالیسیوں سے چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا بی جے پی نے ہر غریب خاندان کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ رقم جمع کروانے کا وعدہ کیا تھا اور بی آر ایس نے ہر غریب کو ڈبل بیڈروم مکانات دینے کا وعدہ کیا۔ دونوں نے بھی عوام کو دھوکہ دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کو مفت بس میں سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی اور 200 یونٹ مفت برقی دی جائے گی۔ مکان کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ روپے، ہر خاتون کو ماہانہ 2500 روپے دئے جائیں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button