جرائم و حادثات

معشوقہ کے گھر والوں نے پیٹ پیٹ کر عاشق کا‌قتل کردیا۔تلنگانہ کے کھمم ضلع میں واقعہ

کھمم سے حافظ جواد کی رپورٹ 

کھمم _ 9 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے کھمم ضلع میں پیش آئے ایک افسوس ناک واقعہ میں معشوقہ کے گھر والوں نے عاشق کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے بموجب کھمم ضلع کے کامے پلی منڈل کے کارے پلی گاؤں کا رہنے والا 23 سالہ  ونکٹیش  نے پھچلے ایک سال سے کھمم ضلع کے چنتکانی منڈل کے چنا منڈوا گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے محبت کر تا تھا لڑکی نے اپنے عاشق سے اپنے گاؤں لے جانے کی خواہش ظاہر کی جس پر عاشق  ونکٹیش نے اپنے معشوقہ کو اپنے گھر لے گیا۔

 

اس بات کا پتہ چلنے پر  لڑکی کے گھر والے وینکٹیش کے گھر پہنچ گئے۔ اور  برہمی کی حالت میں  ونکٹیش کو بری طریقہ سے پیٹ پیٹ کر مارا ۔ جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوگیا۔ تین دنوں سے بی ونکٹیش ہاسپٹل میں زیرِ علاج تھا آج دوران علاج  ونکٹیش جانبر نہ ہو سکا

 

اس واقعہ کے بعد وینکٹیش کے گھر والوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے لڑکی کے گھر والوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button