تلنگانہ

تلنگانہ میں میڈیکل کی طالبہ پریتی کی موت کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر سیف کی ضمانت منظور

ورنگل _ 20 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ ریاست میں سنسنی پیدا کرنے والی میڈیکل کی طالبہ پریتی کی موت کے معاملے میں ملزم و سینئر میڈیکل طالب علم ڈاکٹر سیف کو ضمانت مل گئی ہے۔ ورنگل ڈسٹرکٹ ایس سی اور ایس ٹی کورٹ کے جج ستیندر نے چہارشنبہ کو ڈاکٹر سیف کو مشروط ضمانت دے دی۔ 10 ہزار روپے کی دو ضمانتوں کے ساتھ ضمانت منظور کردی۔ 16 ہفتوں تک ہر جمعہ کو انکوائری آفیسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔ معزز جج نے ڈاکٹر سیف کو ہدایت دی کہ انھیں کیس کے گواہوں کو متاثر نہیں کرنا چاہیے۔

اور  پریتی کے گھر والوں کو دھمکیاں دینے کی کوشش نہ کرے، شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں ضمانت فوری طور پر منسوخ کر دی جائے گی۔ ورنگل کے کاکتیہ میڈیکل کالج  کی طالبہ پریتی نے 22 فروری کو خودکشی کی کوشش کی اور پریتی کو خودکشی کے لئے مجبور کرنے کے الزام میں  24 فروری کو ملزم ڈاکٹر سیف کو پولیس نے گرفتار کر کے ریمانڈ پر لیا تھا۔ سیف کے خلاف ایس سی اور ایس ٹی ظلم اور ریگنگ کا معاملہ بھی درج کیا گیا ہے۔ پریتی نے 26 فروری کو  حیدرآباد کے نمس میں علاج کے دوران اپنی آخری سانس لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button