October 23, 2019

بی جے پی رکن اسمبلی کی بیٹی نے کرلی محبت کی شادی – باپ پر لگایا دھمکانے کا الزام

لکھنؤ -11 جولائی ( اردو لیکس) اترپردیش میں بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیش مشرا کی بیٹی ساکشی مشرا  گھر سے فرار ہوکر ایک نوجوان سے شادی کرلی ہے ساکشی مشرا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک دلت نوجوان سے شادی کرلی ہے جس پر ان کے والد جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں.ساکشی نے الزام لگایا کہ ان کے والے غنڈوں کے ذریعہ ان کے شوہر  اور ان کے سسرالی رشتہ داروں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں اس نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ انھیں اور ان کے شوہر کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرے ۔ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی نے ضلع ایس پی کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے 

Post source : urduleaks news network