مبارکباد

نارائن پیٹ کے معلمہ صبا سلطانہ کو بسٹ ٹیچر ایوارڈ 

نارائن پیٹ: 5 ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع مستقر میں یوم اساتذہ کے موقعہ پر ریاستی حکومت و محکمہ تعلیم کی جانب سے وفتر تحصیلدار کے احاطہ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں مختلف عہدوں پر تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ضلعی سطح کا “بسٹ ٹیچر” ایوارڈ برائے تعلیمی سال 2022-2023 سے نوازا گیا،اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجیندر ریڈی نے تمام اساتذہ کو ایوارڈ اور سند پیش کرتے ہوے مبارکباد دی۔

 

معلمہ صباسلطانہ صاحبہ (زوجہ عبدالسلیم وڈوان) اسکول اسسٹنٹ (فزیکل سائنس) ZPHS اٹکور کو تعلیمی میدان میں انکی نمایاں خدمات پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا،محترمہ صبا سلطانہ زائد از 20 سالوں سے متحدہ ضلع محبوب نگر کے مختلف سرکاری مدارس میں اپنی تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں،علاوہ ازیں NCC انسٹرکٹر کی زائد ذمہ داری بھی انجام دے رہے ہیں اور مزید مختلف کرئیر گائیڈ نس پروگرام و دیگر مسابقتی امتحانات(مرکزی اور ریاستی) سرکاری نوکریوں کے لیے منعقدہ تربیتی پروگرام میں امید واروں کو امتحانات کی تیاری کے لیے طریقہ کار کی تربیت اور حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں

 

۔ اس کے علاوہ PRTU-TS کی ریاستی نائب صدر (خواتین) کے عہدہ پر فائز ہیں۔ اس موقع پر عبدالرحمن صاحب چاند(گڈلک اسٹور) ،ایڈوکیٹ فیض احمد چاند، ایڈوکیٹ اصفیہ خانم ،و افراد خاندان، دوست واحباب، اسٹاف، شاگردوں , پی آر ٹی یو قائدین اور نارائن پیٹ اردو ٹیچر س فورم کے اراکین نے مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button