جنرل نیوز

جمعیت علماء نیپال کے مرکزی دفتر کی زمین خریداری کے لیے جمعیت علماء روتہٹ نیپال کی خصوصی میٹنگ

انوار الحق قاسمی

(ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال)

نیپال کی معیاری تنظیم”جمعیت علماء نیپال ” کا مرکزی دفتر چوں کہ اب تک کرایہ ہی پر قائم ہے:”اس کا کوئی ذاتی مکان نہیں ہے” اس لیے جمعیت کے چیف ذمہ داران کو ہمیشہ دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اور حقیقت یہ ہے کہ جب کبھی جمعیت علماء نیپال میں کسی قابل تکریم مہمان کی آمد ہوتی ہے،تو ارباب جمعیت کو اس وقت بےانتہا خفت ہوتی ہے(اور یہ انسان کی فطری بات بھی ہے)جس کے ازالے کے لیے انہیں کسی گیسٹ ہاؤس کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

اس لیے جمعیت کے اعلی ذمہ داران:”مولانا محمد خالد صدیقی،مولانا قاری محمد حنیف عالم قاسمی مدنی،مولانا محمد شفیق الرحمن قاسمی،مولانا محمد ہارون خان مظہری،مولانا امام حیدر مصباحی،انجینئر محمد عبدالجبار”نے جمعیت کے لیے(کاٹھمانڈو”چومتی میں”)پونے پانچ آنا زمین خریداری کے تعلق سے (جس کی قیمت ساڑھے تین کروڑ روپے ہے) گزشتہ ہفتہ اراکین جمعیت کی ایک اہم میٹنگ چندرنگاہ پور میں منعقد کی۔جس میں متفقہ طور پر یہ تجویز پاس ہوئی کہ صاحب زمین کو پیشگی ادائیگی کےلیے فی الفور پچاس لاکھ روپیے کی سخت ضرورت ہے اور باقی رقومات یعنی تین کروڑ کی ادائیگی دوسال کے اندر ہی کرنی پڑے گی ۔اس بابت غور وفکر کے لیے ضلع روتہٹ میں ضلعی جمعیت کی ایک خصوصی میٹنگ رکھی گئی، جو آج بروز بدھ حجمنیا مسجد میں منعقد ہوئی،جس کی صدارت مولانا محمد شوکت علی مدنی نے فرمائی ۔

اس میٹنگ میں(جمعیت کی زمین خریداری کے لیے)مال فراہمی کے لیے چند علماء پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی،جن کے اسماء درج ذیل ہیں:” مولانا محمد شوکت علی مدنی،مولانا محمد عزرائیل مظاہری،انجینئر محمد عبدالجبار،قاری محمد شہاب الدین عرفانی،مولانا محمد سیف اللہ مظاہری،مولانا محمد صابر مظاہری،قاری محمد درخشید عرفانی "۔

واضح رہے کہ فراہمی مال کا آغاز مٹھیا سے ہوگا۔ اللہ اس میٹنگ کو کامیاب بنائے اور باری تعالیٰ جمعیت کی زمین خریداری کے لیے خزانہ غیب سے غیبی انتظام فرمائے آمین۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button