July 17, 2019

جناب حافظ محسن صاحب خازن مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد کے انتقال پر ٹرسٹ کے ذمدران کا اظہار تعزیت  

جناب حافظ محسن صاحب خازن مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد کے انتقال پر ٹرسٹ کے ذمدران کا اظہار تعزیت  

 

نظام آباد ۔ 14؍جولائی 2019 (پریس نوٹ‌‌) مولانا محمد انصاراللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد کے قدیم فعال وسرگرم رکن محترم جناب حافظ محسن صاحب کے انتقال باعث رنج وملال پر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش کےارکان وعہدیداران حضرت مولانا شاہ جمال الرحمٰن مفتاحی مولانا مفتی عبد المغنی مظاہری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مولانا محمد عبد القوی مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی مولانا حافظ خواجہ نذیرالدین سبیلی مولانا محمد ارشد علی قاسمی مولانا مصلح الدین قاسمی اور مولانا امجد علی قاسمی نے اپنے گہرےرنج وغم کااظہار کیا ہے علماء کرام نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا حافظ محسن صاحب ضلع نظام آباد کے سرکردہ مشہور ومعروف بزرگ عالم دین حضرت مولانا عطاء الرحمن صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے زمانہ ہی سے تحفظ ختم نبوت کی عظیم جدوجھد میں بہت زیادہ سرگرم عمل رہیں ہیں مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد کے قیام واستحکام میں حافظ صاحب مرحوم کااہم رول رہا ہےتحفظ ختم نبوت کی جدوجہد کوفروغ دینے میں حافظ صاحب مرحوم کی گراں قدر اور مخلصانہ خدمات ناقابل فراموش ہیں اللہ تعالیٰ حافظ صاحب ان خدمات کوقبول فرماکران کے لئےمغفرت اور درجات کی بلندی کاذریعہ بناءے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد کو حافظ صاحب کانعم البدل عطا فرمائے ۔

Post source : Press release