July 17, 2019

ٹی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی کا بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ

ٹی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی کا بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ

کریم نگر -14 جولائی ( اردو لیکس)  ٹی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی و تلنگانہ آر ٹی سی کے چیئرمین ایس ستیہ ناراینا بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق ستیہ ناراینا چند دن قبل ہی ٹی آر ایس سے استعفیٰ پیش کردئے تھے آج راماگنڈم میں بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ بنڈی سنجے اور ڈی ارویند نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ۔بتایا گیا ہے کہ ستیہ ناراینا بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے وہ کسی بھی وقت بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں 

Post source : Urduleaks news network