بزنس

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان !

نئی دہلی _ 24 جون ( اردولیکس) جاریہ سال کے اواخر تک ملک کی 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لانے کا منصوبہ بنایا ہے

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کی جانب سے اگست سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے تک کمی کا امکان ہے اور مرکزی وزارت پیٹرولیم اس سلسلے میں تیل کمپنیوں سے درخواست کرے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ مرکز مالی سال 2023-24 کی پہلے سہ ماہی میں تیل کمپنیوں کی آمدنی بہتر ہونے کی امید کے ساتھ کمپنیوں کو قیمتیں کم کرنے کا مشورہ دے گا۔ جے ایم فنانشل انسٹی ٹیوشنل سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق، خام تیل کی موجودہ قیمتوں اور پیداوار کی بنیاد پر اگست سے پٹرول اور ڈیزل پر 4-5 روپے کی رعایت کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 سے 5 روپے کی کمی ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل پر 4 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے یکم اگست سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لانے کا امکان ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button