December 07, 2019

بریکنگ نیوز – ممبئی میں چار منزلہ عمارت منہدم – دو نعشیں برآمد 40 افراد پھنسے رہنے کی اطلاع

ممبئی -16 جولائی ( اردو لیکس)  ممبئی میں چار منزلہ عمارت منہدم ہوجانے سے دو افراد کی موت ہوگئی ۔یہ حادثہ ممبئی کے ڈونگری علاقہ میں عبدالحامد درگاہ کے قریب منگل کی دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ممبئی میں سلسلہ وار بارش کی وجہ سے چار منزلہ یہ قدیم عمارت اچانک منہدم ہوگئی مبلہ میں 40 تا 50 افراد کے پھنس جانے کی اطلاع ہے جن میں دو نعشیں نکالی گئی ہیں مبلہ میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کے لئے پولیس ،این ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈ کا سہارا لے رہی ہے فی الوقت بچاو کام جاری ہیں مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے 

Post source : Urduleaks news network