جنرل نیوز

کھمم میں انتخابی مہم کا عملاؔ آغاز _ سیاسی جماعتوں کے قائدین سرگرم؛ اقلیتوں کو راغب کرنے کی کوششیں تیز

کھمم سے حافظ جواد احمد کی رپورٹ 

کھمم میں انتخابی مہم کا عملاً آغاز ہوگیا ہے بی آر ایس اور کانگریس قائدین کے درمیان زبردست لفظی جنگ جاری ہے اقلیتی ووٹروں کو قریب کرنے کے لیے ہر سیاسی پارٹی اپنا دم خم لگارھی ہے جاریہ ماہ کے آخری ہفتے میں کھمم شہر میں بی جے پی کا بھی جلسہ عام منعقد ہے تمام سیاسی جماعتوں کی نظر کھمم ضلع پر کھمم شہر میں اور ضلع بھر میں آنے والے اسمبلی کے عام انتخابات کو لیکر ضلع میں زبردست انتخابی مہم شروع ہوچکی ہے

 

واضح رہے کہ جاریہ ماہ کے 2 تاریخ کو کھمم میں کانگریس پارٹی کا زبردست جلسہ عام منعقد کیاگیا تھا جس میں راہول گاندھی نے شرکت کی تھی اس جلسہ عام میں 4 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی کانگریس کا یہ جلسہ عام بھٹی وکرا مارک رکن اسمبلی مدیرا و سی ایل پی قائد کے پدیاترا کے اختتام اور سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم پی سرینواس ریڈی کی کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے پر منعقد کیا گیا پی سرینواس ریڈی نے بی آر ایس کو الوداع کہتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر راہول گاندھی نے پارٹی میں پی سرینواس ریڈی کا والہانہ استقبال کیا  پی سرینواس ریڈی سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم متحدہ کھمم ضلع میں سیاسی اعتبار سے اپنے مضبوط شناخت رکھتے ہیں

 

پی سرینواس ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کے بعد کھمم ہی نہیں بلکہ کے ریاست تلنگانہ کی عوام میں زبردست جوش و خروش دیکھا جارہاہے پی سرینواس ریڈی 2014 کے پارلیمانی انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے زبردست جیت حاصل کی اور اپنے ہمراہ کھمم ضلع کے دس اسمبلی حلقوں میں سے چار اسمبلی حلقوں سے وی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان کو جتانے میں پی سرینواس رڈی کا کلیدی کردار رہا 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں اس وقت کی ٹی آر ایس پارٹی نے سٹنگ ایم پی  سرینواس ریڈی کے ٹکٹ کو ٹکٹ نہیں دیا اور ناما ناگیشور راؤ کو ٹکٹ دیا

 

اور اسی طرح موجودہ رکن اسمبلی اسمبلی کھمم و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار پر بھی  نظر ڈالیں جائے تو کھمم ضلع کے عوام کو سیاسی اعتبار سے پھچلے 9 سال تاریخ سے بھی واقف کروایا جائے پی اجےکمار 2014 کے اسمبلی انتخابات کھمم اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر جیت حاصل کی اور 2016 میں پی اجے کمار نے کانگریس پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی

 

متحدہ کھمم ضلع کی تاریخ ہے کھمم ضلع کانگریس کا گڑھ ہے جس کی مثال 2014 اور 2018 کے اسمبلی انتخابات میں متحدہ کھمم ضلع سے ٹی آر ایس پارٹی نے بمشکل صرف ایک نشست پر ہی کامیابی حاصل کی یہاں یہ ذکر بے محل نہ ہوگا کہ کھمم اسمبلی حلقہ میں اقلیتوں کے ووٹ بادشاہ گر موقف رکھتے ہے مگر افسوس کہ مسلم قیادت مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے اقلیتوں اور مسلمانوں کے مسائل جوں کے توں برقرار ہے پھچلے تین سالوں سے کھمم اردو لائبریری مقفل مسلمانوں کو سبسڈی لونس بھی فراہم نہیں کیے گئے اوقاف اراضیات کا حال ضلع میں ابتر ہے ریاستی وزیر اعلی کے سی آر نے 2016 میں کھمم بلدیہ کارپوریشن انتخابات کے وقت کھمم شہر کا دورہ کرتے ہوئے کے سی آر نے مسلمانوں سے وعدہ کیا تھا کے کھمم میں مسلمانوں کے لیے 5 کروڑ روپے کی لاگت سے بہترین شادی خانہ تعیر کیا جائے گا وعدہ برائے وعدہ ھی ہے

 

عمل ندارد کھمم ضلع میں وقف اراضیات پر دن بہ دن لیئڈ مافیا کا قبضہ ہوتے جارہاہے کھمم ضلع کے اردو صحافیوں کے ساتھ ضلع کے عہدیداران اور ضلع سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر اپنے آپ کو مسلمانوں کا ہمدرد کہتے ہوئے تھکتے نہیں اردو صحافیوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے

 

دوسری طرف کھمم شہر اور منڈل جات میں پی سرینواس ریڈی اور کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار اپنے اپنے پارٹیوں کے پروگرام منعقد کرتے ہوئے مسلمانوں سے ہمدردی جتانے کی کوشش کررہے ہیں کھمم ضلع میں تمام سیاسی جماعتیں مسلم قیادت کو ابھر نے نہیں دیاجارھا ہے جس کی وجہ کھمم ضلع بالخصوص کھمم شہر میں مسلمانوں کا عدم اتحاد ہے بی آر ایس کے عوامی نمائندوں نے کھمم ضلع میں اقلیتوں کے لیے کچھ نہیں کیا لہذا کھمم ضلع اور کھمم شہر کے غیور مسلمان جس میں تاجر اور ایک بڑا تعلیم یافتہ طبقہ بہت جلد اے آئی ایم ای ایم کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی سے دارلسلام میں ملاقات کرکے کھمم ضلع کے اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے کھمم میں بھی مجلس اتحاد المسلمین کی شاخ قائم کرنے کی درخواست کرنے والے ہیں

 

بہر حال انتخابات کے پیش نظر ہر سیاسی جماعت کی نظر کھمم پر ہے اور اقلیتوں کے ووٹوں کو حاصل کرنے کے لیے وعدوں کی بوچھار کر رہے ہیں جاریہ ماہ کے آخر میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی کھمم کا دورہ کرنے والے ہیں کھمم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے موجودہ  حالات میں راحت اندوری کا یہ شعر صادق آتا ہے

جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہا کہ سچ بولو۔۔ سرکاری اعلان ہوا کہ سچ بولو۔۔ گھر میں جھوٹوں کی منڈی ہے۔۔ باہر دروازے پر لکھا ہوا ہے کہ سچ بولو راحت اندوری مرحوم

متعلقہ خبریں

Back to top button