تلنگانہ

تلنگانہ میں آیندہ چار دنوں میں درجہ حرارت 48ڈگری سیلسیس تک جانے کا انتباہ

حیدرآباد _ 5 مئی ( اردولیکس) حیدر آباد کے علاوہ ریاست کے کئی اضلاع ان دنوں قیامت خیز گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔  محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ ریاست میں آئندہ 4 دنوں تک درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 48 ڈگری سیلسیستک بھی پہنچ سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں عوام کو احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا گیا۔ اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ صبح کے اوقاتسے ہی گرم ہواوں کا سلسلہ جاری ہے جو شام 6 بجے کے بعد بھی دیکھی جارہی ہے۔ ریاست کےچند مقامات پر درجہ حرارت 46 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ جگتیال ضلع کے علی پور میں 46.8 ڈگریسیلسیس، کریم نگر ضلع کے ویناونکا میں 46.8، تلکنڈہ ضلع کے تلد اوارا پلی میں 46.7 ڈگری، سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button