تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے وزیر داخلہ محمود علی کی قیام گاہ پہنچ کر عید کی مبارکباد دی

حیدرآباد _ 22 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے عیدالفطر کے موقع پر وزیر داخلہ محمد محمود کی قیام گاہ پہنچ کر عید کی مبارک باد دی اور وزیر داخلہ کی جانب سے اہتمام کردہ ظہرانہ میں شرکت کی ۔

ذرائع کے مطابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو آج سہ پہر منسٹرس کوارٹر میں واقع وزیر داخلہ محمود علی کی قیام گاہ پہنچ کر عید کی مبارک باد پیش کی اور محمود علی سے عید کے گلے بھی ملے ۔ اس موقع پر ریاستی وزراء سرینواس یادو، کے ایشور، ستیہ وتی راٹھور اور ٹی آر ایس قائدین مختلف کارپوریشن کے چیئرمین موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button