جنرل نیوز

اردو لیکس ویب سائٹ کے آٹھ سال ،آٹھ چاند لگنے کے مترادف

ایڈیٹرکے بشمول اردو لیکس کی ساری ٹیم مبارکبادی کے مستحق 

میدک25فروری(اردولیکس نیوز۔ صحافی حافظ محمد فصیح الدین میدک)موجودہ زمانے میں ایک ایسے وقت جب کہ ایک طرف ہر میدان میں مسابقت کا پہلو نظر آرہا ہے تو دوسری طرف اردوزبان کی خدمت یقینَا یہ اپنے آپ میں سوئی میں دھاگہ پروتے رہنے کے مماثل ہے۔

 

الحمدللہ اردو لیکس ویب سائٹ نے تمام محبانِ اردو،اور قارئینِ اردو کو اپنی بے مثال خدمات کے ذریعہ سے ہر ہمیشہ عوام کو اردو زبان میں موجودہ سیاسی ،فلاحی،رفاہی،ملی غرضیکہ تمام شعبوں پر اپنی گہری نظر رکھتے ہوئے اس کے متعلق اہم ترین خبریں پہونچانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا ہے۔ ایک زمانہ ایسا تھا جس وقت اردو کی ویب سائٹس تو کجا اردو کی خبریں خود اخبارات میں کئی دنوں بعد چھپتی تھیں جس کی وجہ سے اہم ترین خبروں کی عوام تک رسائی ہونے تک لمحہ آخیر بھی بیت جاتا تھا۔لیکن جس وقت سے اردو لیکس کے ذمہ داران نے بہتر سونچ کےساتھ اس کام کا آغاز کیا ہے وہ یقینَا عوام الناس اور خصوص کر ہم جیسے قارین کےلئے ایک فائدہ مند اردو نیوز ویب پلیٹ فارم ہے۔اردو لیکس کی ویب سائٹ کی مقبولیت کا اندازہ لگانے کےلئے بس اتنی بات کافی ہے کہ یہ اپنی تاسیس کے آٹھویں سال میں قدم جماتے ہوئے اردو زبان میں کی خدمت میں مصروف ہیں۔

 

اردو لیکس کے آٹھ سال کی تکمیل پر میں عمیق قلب سے جمیع ذمہ دارانِ اردو لیکس کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔اور باری تعالیٰ سے دعاء گوہوں کہ اللہ تعالیٰ اِسے مزید ترقیات سے مالا مال فرمائے،دین دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ہر ہنگامی آنے والی آفات وبلائیات سے حفاظت فرمائےاور اس پلیٹ فارم کے ذریعہ سے

 

قوم وملت کی خدمات کا موقع عنایت فرماتے ہوئے ان کی خدمات کو قبول ومنظور فرمائے۔آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button