جرائم و حادثات

نظام آباد میں اسکوٹی کی ڈیکی سے 3لاکھ نقد رقم کا سرقہ 

 

نظام آباد:یکم / اکتوبر (اُردو لیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں ایک اسکوٹی کی ڈیکی میں رکھی گئی 3 لاکھ روپئے کی رقم کے سرقہ کی واردات پیش آئی۔ ایس ایچ او وجئے بابو نے اس واقعہ کی تفصیلات میں بتایا کہ شردھانند گنج میں واقع اودے ٹریڈرس میں بحیثیت کار ملازمت کرنے والے پروین کو دکان کے مالک ایچ ڈی ایف سی بینک سے 3لاکھ روپئے رقم لانے کیلئے روانہ کیا جس پر پروین نے بینک سے رقم حاصل کرنے کے بعد اسکو اپنی ڈیکی میں رکھنے کے بعد واپس لوٹ رہا تھا کہ اس دوران وہ پانی کی پیاس محسوس ہونے پر این ٹی آر چوراہا پر اپنے دوست راج شیکھر کی دکان پر پہنچا اور اس کے گھر میں پانی پی کر باہر پہنچنے پر اپنی اسکوٹی کی ڈیکی کو کھلا پایا۔

 

ڈیکی میں موجود رقم سرقہ ہونے پر اس نے Iٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے مقام واردات پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج کا مشاہدہ کیا جس میں دو اشخاص پلسر موٹر سیکل پر آئے اور نقد رقم لیکر فرار ہونے کا منظر قید ہوا۔ پولیس نے ملزمین کیلئے استعمال پلسر موٹر سیکل کی شناخت کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button