جنرل نیوز

لگاتار دوسرے سال بھی ایم ایس کے اسٹاف کو عمرہ کا تحفہ

منتخب عملہ معہ محرم جملہ 60 افراد کی 27 نومبر کوعمرہ کے لئے روانگی  

حیدرآباد، 18 نومبر ،پریس ریلیز

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے عملے کے منتخب ارکان معہ محرم، عمرہ کے لئے 27 نومبر کو روانہ ہوں گے۔ ان خوش قسمت اسٹاف ممبرس کو یوم اساتذہ کی تقریب کے دوران منتخب کیا گیاتھا۔ عمرہ کے لئے منتخب اسٹاف کا تعلق حیدرآباد، ممبئی اور نئی دہلی سے ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے اسٹاف کے لیے یہ لگاتار دوسرا سال ہے جس میں انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ اس سفر کے جملہ اخراجات کا ذمہ ایم ایس اکیڈیمی کاانتظامیہ لیتا ہے۔

 

اس مقدس سفر عمرہ کی تیاری کے لیے حیدرآباد میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ دفتر میں ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا کہ تھا کہ منتخب عملہ عمرہ کے جملہ امور اور مناسک سے واقف ہوں سکیں۔ جس کے لئے مولانا محمد عبدالرحیم با نعیم نائب صدر مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھراپردیش کو مدعو کیا گیا انہوں نے عازمین کو عمرہ کی اہمیت اور اس کے عبادات سے واقف کروایا۔ اس موقع پر ٹور آپریٹرحافظ محمد شبیر احمد نے بھی اسٹاف سے خطاب کیا۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سینئر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے اسٹاف کو سفر عمرہ کے شیڈول سے واقف کرواتے ہوئے کہاکہ ایم ایس کے عملہ کے سفر عمرہ پر روانگی سےپہلےاتوار، 26 نومبر کی شام، حیدرآباد سے منتخبہ عملے معہ محرم 48 عازمین کو ایم ایس کارپوریٹ آفس میں مدعو کیا جائے گا اور پاسپورٹ اور ضروری سفری دستاویزات ان کے حوالے کیے جائیں گے۔اس طرح ، 27 نومبر کو، حیدرآباد کے ساتھ ہی ساتھ ممبئی سے چار اور دہلی کے دو اسٹاف ممبران اپنے شریک حیات یامحرم کے ساتھ سفر پر روانہ ہوں گے۔ اس طرح ایم ایس کے عملہ کےکل 60 عازمین 14 روزہ عمرہ کی سعادت کے لیے ہندوستان سے روانگی کےبعد جدہ میں جمع ہوں گے اور اس کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لئے پہلے مکہ اور اس کے بعد مدینہ منورہ کا سفر کریں گے ۔

 

اس موقع پرایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈآئرکٹرانور حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفر عمرہ پر روانگی کایہ اقدام ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے اپنے عملے کے ارکان کے لیے انکی خدمات کے اعتراف کے طور پرکیا جا رہا ہے۔ اکیڈیمی کو امید ہے کہ یہ روحانی سفر اسٹاف میں اتحاد اور مقصد تعلیم کے حصول کو فروغ دے گا۔ گذشتہ سال ایم ایس کے عملہ کے 22 ممبرس نے اپنی شریک حیات یا محرم جملہ 44 افراد نے عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button