انٹر نیشنل

ہم فتح کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ حماس

نئی دہلی: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے برادر اردن کے عوام سے بڑے پیمانے پر عوامی اجتجاج جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قابض فوج کی طرف سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام دشمن کی بوکھلاہٹ اور اپنی ناکامی کو چھپانےکی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فتح کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

 

انہوں نے غزہ کے عوام کی حمایت میں اتوار کی شام عربد شہر میں ایک بڑے عوامی جلسے سے ٹیلیفون پرخطاب میں کہا کہ اے برادر اردن اور عربد کے لوگو، بہادری اور مردانگی کے لوگو، میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ آپ نے مسجد اقصیٰ، القدس اور غزہ کی حمایت میں باوقار موقف اختیار کیا ہے۔

 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض کی طرف سے غزہ میں قتل عام مزاحمت کے سامنے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عظیم فتح کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ھنیہ نے اردن کے عوام اور تمام عرب اور اسلامی ممالک کے عوام سے تین کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مزاحمت کی حمایت میں سرگرمیاں جاری رکھیں۔

 

دوسرا مزاحمت اور فلسطینی عوام کی حمایت کرنا، اور تیسرا یہ ہے کہ غزہ میں اپنے لوگوں کو رقم کے ساتھ جہاد بالمال میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ ہماری سرزمین اور مقدسات کو غصب کرنے والے اس غاصب کے مقابلے میں نشاۃ ثانیہ، وقار، عظمت اور انتہائی طاقت کے دور کا گواہ اور شاہد ہے۔

 

ھنیہ نے 7 اکتوبر کو زمین کو ہلا دینے والے معرکے طوفان الاقصیٰ  کو ایک شاندار سنگ میل قرار دیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں مزاحمت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ کمانڈ کنٹرول، فیلڈ کنٹرول، فوجی حکمت عملی اور سکیورٹی بریفنگ کے ساتھ جنگ کو سنبھال رہی ہے، انشاء اللہ فتح اور آزادی کی طرف اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

انہوں نے نشاندہی کی کہ غاصب غزہ میں مزاحمت کو توڑنا چاہتے ہیں، اس لیے لبنان، عراق، اردن، مصر، شام اور تمام دارالحکومتوں میں مزاحمت اور عوام نے آغاز کیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button