تلنگانہ

حیدرآباد کی جیل کے قیدی کے پیٹ سے نکلے لوہے کے 9 کیل

حیدرآباد ۔ ایک زیر دریافت قیدی جو حیدرآباد کی چرلاپلی جیل میں محروس تھا اس نے لوہے کے کیل نگل لئے تھے ڈاکٹرس نے بس کے پیٹ سے کیل نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

 

گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے کامیابی کے ساتھ نوجوان کے پیٹ سے یہ کیلے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ معلوم ہوا ہے کہ محمد شیخ نامی نوجوان اس وقت چرلاپلی جیل میں زیردریافت قیدی کے طور پر محروس ہے اسے پیٹ درد کی شکایت پر 5 دن قبل گاندھی ہاسپٹل لے جایا گیا

 

ایکسرے کروانے پر معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں لوہے کے کیلے ہیں۔ گیسٹروانٹرالوجی شعبہ کے پروفیسر نے مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ 45 منٹ میں انڈواسکوپی کے ذریعہ 9 کیلے اس کے پیٹ سے باہر نکبلنے میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button