نیشنل

اکبرالدین اویسی کی صاحبزادی لندن سے بیرسٹری کے امتحان میں کامیاب۔ کنیز فاطمہ کودکن کی سب سے کم عمر مسلم بیرسٹر کا اعزاز

حیدرآباد۔ جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقتہ پارٹی کی صاحبزادی کنیز فاطمہ اویسی نے لندن برطانیہ سے بیرسٹری کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 

بیرسٹر کنیز فاطمہ اویسی کے پڑداد فخرملت عبدالواحد اویسی ایک مایہ ناز وکیل تھے جن کے بعد ان کے تایا بیرسٹر اسدالدین اویسی نے لندن سے بیرسٹری کی ڈگری حاصل کی تھی جبکہ ان کے چچا جناب برہان الدین اویسی ایڈیٹر انچیف روزنامہ اعتماد نے بھی ایل ایل بی ایل ایل ایم کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔

 

خاندان اویسی کی چوتھی نسل میں کنیز فاطمہ نے اعلی تعلیم میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے حیدر آباد دکن کے نام کو روشن کیا ہے وہ حیدر آباد دکن کی سب سے کم عمر مسلم بیرسٹر لڑکی کا اعزاز حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئی ہیں۔جناب اکبر الدین اویسی کی صاحبزادی بیرسٹر کنیز فاطمہ اویسی نے

 

6 سال کی سخت محنت اور جدو جہد کے کے بعد ایل ایل بی ایل ایل ایم اور بار کا امتحان کامیاب کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button