انٹرٹینمنٹ

عرفی جاوید عورت نہیں ہجڑا ہے۔ اداکار فیضان انصاری کا دعویٰ

ممبئی: اداکار فیضان انصاری نے الزام عائد کیا کہ عرفی جاوید لڑکی نہیں بلکہ ایک ہجڑا ہیں۔ اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس اس بات کو ثابت کرنے کے ثبوت موجود ہیں۔عرفی جاوید ایک سوشل میڈیا سنسنیشن ہیں جو ہمیشہ اپنے لباس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ عرفی جاوید اپنی منفرد فیشن سینس سے لوگوں کو حیران کر دیتی ہیں۔ پتہ نہیں عرفی جاوید نے اب تک کتنی چیزوں کو اپنا لباس بنایا ہے۔

عرفی جاوید کئی بار اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنازعات میں گھر جاتی ہیں۔ اب حال ہی میں ایک اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ عرفی جاوید لڑکی نہیں بلکہ ٹرانس جینڈر ہیں۔ یہی نہیں اداکار نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں جو وہ عدالت میں پیش کریں گے۔

درحقیقت حال ہی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیضان انصاری نے کہا کہ میرے پاس ثبوت موجود ہیں جس کی بنیاد پر میں ملک کے سامنے بڑا انکشاف کرنے جا رہا ہوں۔ عرفی جاوید لڑکی نہیں بلکہ ہجڑا ہے۔

فیضان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میری ٹیم نے کئی بار عرفی سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ سب کے ساتھ بہت بدتمیزی سے پیش آتی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کا مسلم معاشرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایسے میں مجھے لگتا ہے کہ اب اس سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ بہتر ہو گا کہ انہیں براہ راست سبق سکھایا جائے۔ مسلمان ہونے کے ناطے وہ اس طرح ہمارا نام بدنام کر رہی ہے۔ میں نے انہیں سمجھانے کی بہت کوشش کی ہے۔ لیکن کوئی فائدہ نہیں. اس لیے میں چاہتا ہوں کہ ان کا سچ جلد سے جلد لوگوں کے سامنے آئے اورہجڑوں کے سماج میں شامل ہو جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button