September 22, 2019

تلنگانہ انٹر طلبہ کی خودکشی کا معاملہ، صدرجمہوریہ نے طلب کی رپورٹ

تلنگانہ انٹر طلبہ کی خودکشی کا معاملہ، صدرجمہوریہ نے طلب  کی رپورٹ

نیی دہلی 14-اگست(اردو لیکس)صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کوویند نے تلنگانہ انٹرمیڈیٹ طلبہ کی خودکشی کے معاملے کی رپورٹ طلب کی ہے‌۔ انہوں نے وزارت داخلہ کو حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ صدرجمہوریہ کے ہدایت کے بعد ریاست کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کی اجرائی کے بعد 27 طلبہ نے خودکشی جیسا انتہائی اقدام کیا تھا۔ دیگرطلبہ نے نتایج کی اجرای میں بدعنوانیوں کا الزام عاید کرتے ہویے احتجاج بھی کیا تھا ‌۔ بعد ازاں بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے صدر ڈاکٹر لکشمن نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کرتے ہوئے اس سلسلے میں شکایت کی تھی۔

Post source : Urduleaks news network