تلنگانہ

ایم پی فنڈز سے میں نے اپنا ذاتی مکان تعمیر کیا اور بیٹے کی شادی کی : تلنگانہ سے نمائندگی کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا سنسنی خیز بیان

عادل آباد۔19/جون(اردو لیکس)عادل آباد بی جے پی ایم پی سویم باپو راؤ کہ ایک سنسنی خیز بیان نے میڈیا اور سوشل میڈیا میں ہلچل مچادی ہے

 

۔عادل آباد ایم پی سویم باپو راؤ نے یہاں ایک پروگرام میں شرکت کے موقع پر اپنے خطاب کہا کہ وہ ایم پی کے ترقیاتی فنڈز سے اپنا مکان تعمیر کیا اور لڑکے کی شادی میں فنڈز استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم پی فنڈز کو ضروریات کے لیے استعمال کرنا کیا غلط ہے؟ ‘میں نے ایم پی فنڈ سے ایک گھر بنایا کیونکہ میرے پاس اپنا ذاتی گھر نہیں تھا۔میں نے اپنے بیٹے کی شادی ایم پی فنڈ سے ہی کروائی۔یہ درست ہے کہ ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز نہیں ہیں۔

 

لیکن ماضی کے اراکین پارلیمنٹ کی طرح فنڈز کا غلط استعمال نہیں کیا۔اس سنسنی خیز بیان کو لیکر سوشل میڈیا میں عوام کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button