اسپشل اسٹوری

حالت نیند میں بیٹی ابدی نیند سوگئی۔ ملبہ میں پھنسی 15 سالہ معصوم کا ہاتھ تھامے بیٹھ گیا بے بس باپ

نئی دہلی: ترکی اور شام کی سرحد پر پیر کی علی الصبح آنے والے زلزلے نے دونوں ملکوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، ہزاروں افراد جان کی بازی ہارگئے۔ عمارتیں منہدم ہونے کی وجہہ سے جو لوگ محو خواب تھے وہ حالت نیند میں ہی ابدی نیند سوگئے۔

اس وقت سوشل میڈیا پرایک مجبور باپ کا اشکبار کردینے والا ویڈیو اورتصویرتیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی مہلوک بیٹی کا ہاتھ تھامے بے بسی کے عالم میں ملبہ میں بیٹھا ہوا ہے، ترکی کے ایک شہرمیں بھی دیگرعلاقوں کی طرح عمارتیں تاش کے پتوں کی طرح ڈھیرہوگئی، ان عمارتوں میں موجود بہت سے لوگ زندہ دفن ہوگئے، ایک شخص جو اس وقت گھرکے باہرتھا وہ بچ گیا جبکہ اس کے دیگرارکان خاندان زندہ ہیں بھی یا نہیں اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کیونکہ اس کا مکان بھی مہندم ہوگیا، البتہ اس شخص کی 15 سالہ بیٹی کی نعش ملبہ میں پھنسی ہوئی تھی، بس اسکا ایک ہاتھ باہرنظرآرہا تھا۔

اپنی بیٹی کی موت پرغم سے نڈھال مجبورباپ وہیں اپنی مردہ بیٹی کا ہاتھ پکڑ کرگھنٹوں بیٹھا رہا یہ منظردیکھ کرلوگ اپنے آنسووں کو روک نہیں پائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button