جرائم و حادثات

انوسٹمنٹ کے نام پر 900 کروڑ کا دھوکہ۔ حوالہ کے ذریعہ رقم منتقل۔حیدرآباد میں ٹولی گرفتار، چینی باشندے بھی شامل

حیدرآباد: حیدرآباد کی پولیس نے دہلی سے چلائے جانے والے حوالہ ریاکٹ کو بے نقاب کیا ہے، اس ٹولی نے زائد از 900 کروڑ کا دھوکہ دیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں دس رکنی ٹولی کو گرفتارکرلیا جن میں چین اورتائیوان کے بھی دو باشندے شامل ہیں۔

کمشنرپولیس حیدرآباد سی وی آنند نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے بتایا کہ شہرسے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو آن لائن انوسٹمنٹ کے نام پرٹھگ لیا گیا۔ اس معاملہ کی تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ یہ رقم ایکس انڈیا ٹکنالوجی کے نام پربینک میں جمع کروائی گئی تھی اوریہ اکاونٹ چین کے جیک کی ہدایت پرکھولا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملہ کی باریک بینی سے تحقیقات کرتے ہوئے انوسٹمنٹ یعنی سرمایہ کاری کے نام پرلوٹ لینے والی ٹولی کو گرفتارکرلیا۔

یہ ٹولی بھولے بھالے لوگوں سے لوٹی گئی رقم حوالہ کے ذریعہ دیگرممالک کو منتقل کررہی تھی۔ گرفتارشدگان کے نام ساحل بجاج، سنی، ویریندر سنگھ، سنجئے ادو، نونیت کوشک، محمد پرویز، سید سلطان، مرزا ندیم بیگ ساکن حیدرآباد اورچین کے شہر لیک عرف لی ژوہنگ چن کے علاوہ تائیوان کے چی چن یو بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button