تلنگانہ

بی آر ایس کے رکن کونسل ڈنڈے وٹھل کا انتخاب کالعدم _ جعلسازی کے کیس میں تلنگانہ ہائی کورٹ کا فیصلہ

عادل آباد _ 3 ،مئی ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی آر ایس کے ایم ایل سی ڈنڈے وٹھل کے انتخاب کو  کالعدم قرار دیا ۔ کانگریس لیڈر پی راجیشور ریڈی کی عرضی کی سماعت کے بعد وٹھل کے انتخاب کو منسوخ کرنے کا عدالت نے فیصلہ سنایا اور انہیں 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا

 

۔ بتایا جاتا ہے کہ عادل آباد مجالس مقامی ادارے جات زمرہ کے تحت کونسل کی ایک نشست کے لئے 14 دسمبر 2021 کو انتخابات ہوئے تھے جس میں بی آر ایس امیدوار وٹھل کو 664 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی ملی تھی تاہم کانگریس لیڈر پی راجیشور ریڈی نے وٹھل کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کرتے ہوئے اس معاملے کو ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس نہیں لیا تھا لیکن انھیں مقابلہ سے دستبردار کردیا گیا۔

 

جس کا انھیں علم نہیں ہوا اور ان کے دستخط بھی جعلی تھے۔ ہائی کورٹ نے جعلسازی کی حقیقت کا پتہ لگانے کے لیے دستاویزات کو سنٹرل فارنسک لیبارٹری بھیجے تھے بعد ازاں دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے آج بی آر ایس کے رکن کونسل وٹھل کے انتخاب کو منسوخ کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button