نیشنل

صرف 16 ووٹوں سے الیکشن ہارنے والی کانگریس امیدوار سومیا ریڈی

بنگلورو _ 14 مئی ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جہاں کانگریس کی سونامی سے بی جے پی کے کئی اہم قائدین کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ وہیں کانگریس کی ایک خاتون امیدوار کو صرف 16 ووٹوں سے شکست ہوئی ۔ ابتداء میں خاتون امیدوار کی 246 ووٹوں سے کامیابی کا اعلان کردیا گیا تھا لیکن بی جے پی امیدوار نے پوسٹل بیالٹ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا۔جس پر الیکشن کے عملے نے پوسٹل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جس میں بی جے پی امیدوار کامیاب قرار دئے گئے۔

 

عہدیداروں نے بتایا کہ نتائج رات  ایک بجے کے قریب جاری کئے گئے جس میں بی جے پی امیدوار سی کے راما مورتی نے  جیا نگر اسمبلی حلقہ سے  اپنے کانگریس حریف سومیا ریڈی کے خلاف 16 ووٹوں کے معمولی فرق سے کامیابی حاصل کی۔

 

چونکہ جیت کا مارجن بہت کم تھا، راما مورتی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا۔

جیا  نگر کے آر وی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں کشیدگی پھیل گئی جہاں گنتی ہو رہی تھی کیونکہ کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار کے ساتھ ریاستی یونٹ کے ورکنگ صدر راملنگا ریڈی جو سومیا ریڈی کے والد بھی ہیں اور کئی دوسرے لیڈروں نے کاونٹنگ ہال کے باہر مظاہرہ کیا۔ انہوں نے رام مورتی کے حق میں سرکاری مشینری کے غلط استعمال کا الزام لگایا۔ کانگریس امیدوار سومیا ریڈی نے نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button