جنرل نیوز

پداپلی کے تاجروں نے بڑھائے گئے ٹریڈ لائسنس فیس کو کم کرنے کا کیا تلنگانہ حکومت سے مطالبہ

 

پداپلی 18 اکٹوبر: (محمد استقام الدین)پداپلی تاجروں نے بڑھائے گئے ٹریڈ لائسنس کو پرانے طریقہ پر وصول کرنے کا کیا مطالبہ۔تفصیلات کے بموجب پداپلی شہر کے تاجروں نے ٹریڈ لائسنس کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام دکان داروں نے بڑھائے گئےلائسنس کے خلاف جنھڈاچوراستہ سے کلکٹریٹ آفس تک ریلی نکالی اور ضلعی اعلی عہدیداروں کو یاد داشت پیش کیا۔اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید حبیب اللہ مسرت کانگریس لیڈر پداپلی نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے تاجر جو بہت مشکل سے اپنی دکانیں چلاکر زندگی بسر کر رہے ہیں چونکہ دو تین سالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے کئی دکانیں بند ہو گئی تھیں ایسے میں اگر حکومت ٹریڈ لائسنس کی فیس کو بڑھائے تو بہت سارے تاجر پھر سے مشکلوں کا سامنا کریں گے ایسے حالات میں حکومت تلنگانہ کو چاہئے کہ بڑھائے گئے ٹریڈ لائسنس فیسوں کو کم کرکے پرانے نظام کو جاری رکھیں۔اس موقعہ پر، بالاکشن جاکوٹیا، ویمولا رام مورتی، منتھنی نرسنگ، کمل شاردا، گھن شیام، سرینواس، من موہم، تبریز، ایم اےمعید، محمد روْف،سید ابو، محمد رشید صفدر اللہ کلیم عزیزی اور دیگر تاجر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button