جنرل نیوز

اوٹکور ضلع پریشد ہاٸی اسکول اردو میڈیم میں اساتذہ کے تقررات کے لئے نمائندگی

اوٹکور : 29 نومبر (اردو لیکس) اوٹکور مستقر کے ضلع پریشد ہاٸی اسکول اردو میڈیم میں جس میں 100 سے زاٸد طلبا و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں۔اساتذہ کی قلت ہونے کی وجہ سے بالخصوص ایس اے اردو ادب،انگریزی،حیاتیات ساٸنس مضامین میں طلبا و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے میں دشواری محسوس ہور ہی ہے۔اس ضمن میں ضلع پریشد ہاٸی اسکول اردو میڈیم ایس ایم سی چیرمین واحد حسین کلوال نے ناراٸن پیٹ ضلع ڈی ای او دفتر پہنچ کر ایجوکیشن سپریٹنڈنٹ نرسملو کو ایک یادداشت پیش کی۔تحریر میں یہ عرض کیا گیا ہے کہ ہاٸی اسکول میں مخلوعہ مضامین کے اساتذہ کو فورا پر کریں یا نہیں تو ڈپیوٹیشن پر اساتذہ کی اسکول میں بھرتی کی جاٸے۔جس پر ایجوکیشن افسر نے کہا کہ آپ اپنے منڈل کے ایم ای او کو ایک عرضداشت پیش کریں۔اس کے بعد میں اعلی عہدیداروں کے سامنے یہ بات رکھ کر دوسری جگہ سے آپ کے اسکول میں اساتذہ کی بھرتی کروانے کا تیقن دیا۔اس موقع پر محمد افضل نگری،عبدالخالق بجوار،محمد انور باگو کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button