جنرل نیوز

معلون راجہ سنگھ کیخلاف نظام آباد میں مجلسی قائدین کا نہروپارک پر ایم اے فہیم کی قیادت میں احتجاجی دھرنا

نظام آباد:23/ اگست (اُردو لیکس) بی جے پی میں آئے دن ملعونوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گذشتہ دو معلونوں نے آپ ؐ کی شان اقدس میں گستاخی کی تھی (نعوذباللہ) ایک اور حیدرآباد کے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے آپ ؐ کی شان میں گستاخی کی جس کیخلاف ریاست اور ملک بھر میں مختلف مقامات پر اس معلون کیخلاف مسلمانوں نے احتجاجی مظاہرہ اور مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمہ درج کرنے کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ شہر نظام آباد میں بھی جیسے ہی اس بات کی اطلاع موصول ہوئی مسلمانان نظام آباد کی جانب سے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اور اس معلون کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ شہر کے نہروپارک پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایم اے فہیم سابق ڈپٹی مئیر و صدر ضلع مجلس کی قیادت میں ایک زبردست احتجاج کرتے ہوئے راستہ روکو منظم کیا گیا۔ قریب ایک گھنٹہ تک ٹرافک جام ہوکر رہ گئی۔ اس دھرنے کی اطلاع ملنے پرIٹاؤن ایس ایچ او اجئے کمار پولیس عملے کے ساتھ مقام دھرنا پہنچ کر قائدین سے بات چیت کی اس موقع پر انہیں قائدین کی جانب سے ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے معلون راجہ سنگھ کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور اسے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مجلسی کارپوریٹر عبدالعلی باغبان، ایم اے غفور مقیم، ظہیر الدین جاوید کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button