انٹر نیشنل

مالدیپ کی ایک عمارت میں لگی بھیانک آگ 9 ہندوستانیوں کی موت

نئی دہلی: مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں غیر ملکی کارکنوں کی رہائش گاہ میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس حادثہ میں مبینہ طور پر 9 ہندوستانیوں کی موت کی اطلاع ہے جب کہ حکام نے آگ سے تباہ ہونے والی عمارت کی بالائی منزل سے 10 لاشیں نکالیں۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ آگ گراؤنڈ فلور گاڑی کی مرمت کے گیراج سے لگی۔ فائر سروس کے ایک عہدیدارنے بتایا، "ہمیں 10 لاشیں ملی ہیں،” انہوں نے مزید کہا کہ انہیں آگ بجھانے میں تقریباً چار گھنٹے لگے۔اطلاعات کے مطابق یہ تمام تارکین وطن کارکن ہیں جو دارالحکومت مالی میں ایک گریج کے اوپرکی عمارت میں مقیم تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button