September 23, 2019

خاتون قتل واقعہ کا نیا موڑ، مقتولہ حاملہ تھی

خاتون قتل واقعہ کا نیا موڑ، مقتولہ حاملہ تھی

رنگاریڈی 6ستمبر (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے پرگی میں نامعلوم خاتون کا قتل کرکے نعش کو آگ لگا دینے کے معاملہ میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پرگی منڈل کے رنگا پلی گیٹ کے پاس پرگی۔ کوڑنگل مین روڈ کے بازو 22 تا 25 سالہ درمیانی عمر کی نامعلوم خاتون کی نعش کل پائی گئی تھی۔ کسی نے اس کا قتل کرنے کے بعد نعش کو آگ لگا دی نعش ناقابل شناخت ہوچکی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو اس بات کا پتہ چلا ہے کہ خاتون حاملہ تھی اورتین نوجوانوں نے نعش کو کارمیں لاکریہاں پھینکا۔ تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس مقتول خاتون کی شناخت کے کام میں مصروف ہے۔

Post source : Urduleaks news network