September 23, 2019

باپ کے ہاتھوں 20 دن کی بیٹی کا قتل

باپ کے ہاتھوں 20 دن کی بیٹی کا قتل
Photo Credit To imagine

نئی دہلی 10 ستمبر (اردولیکس) بیوی سے جھگڑے کے بعد برہم شوہر نے اپنی 20 دن کی بیٹی کا قتل کردیا۔ یہ بے رحمانہ واردات نئی دہلی میں پیش آئی۔ بنداپورسے تعلق رکھنے والے مکیش کا اپنی بیوی سے مائیکہ جانے کے مسئلہ پرجھگڑا ہوا۔ اس جوڑے کو20 دن کی بیٹی ہے۔ جھگڑے کے بعد برہمی کے عالم میں شوہرنے بچی کا بیڈ روم میں لے جاکرگلا گھونٹ کرقتل کردیا۔ قتل کے بعد اس نے لڑکی کی نعش کو واٹرٹب میں ڈال دیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

Post source : urduleaks news network