September 23, 2019

فلم اداکار سے ملاقات کروانے کا مطالبہ۔نوجوان سیل ٹاور چڑھ گیا

فلم اداکار سے ملاقات کروانے کا مطالبہ۔نوجوان سیل ٹاور چڑھ گیا

ہنمکنڈہ 11 ستمبر (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ہنمکنڈہ میں ایک نوجوان خودکشی کی دھمکی دیتے سیل ٹاور پر چڑھ گیا اس کی عجیب وغریب خواہش سنکر ملازمین پولیس بھی پریشان ہوگیے۔ ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھنے والا نوجوان وینکیا آج صبح 9 بجے ہنمکنڈہ مین روڈ پر واقع سیل فون ٹاور پر چڑھ گیا اور اس نے مطالبہ کیا کہ اگر تلگو فلم اداکار پربھاس یہاں آکر اس سے ملاقات کرتا ہےتو وہ اترے گا بصورت دیگر وہ کود کر اپنی جان دے گا۔ کیی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد پولیس نے دوپہر کے وقت سمجھا بجھا کر اسےنیچے اتارنے میں کامیابی حاصل کی۔ پتہ چلا ہے کہ اس کا دماغی توازن درست نہی ہے۔اسے علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کردیاگیا ہے۔

 

 

 

Post source : Urduleaks news network